کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند، ’الوداع کراچی‘ کا پیغام

فہرستِ مضامین

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے کردیا گیا۔

فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی سے رخصتی کے موقع پر ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام جاری کیا، جبکہ قونصل خانے کی عمارت سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیے گئے۔

قونصل خانے کی جانب سے اپنے دوستوں، شراکت داروں اور کراچی میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس کے قونصل خانے کی مستقل بندش کے ساتھ کراچی میں فرانسیسی سفارتی موجودگی کا ایک اہم باب بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں