کراچی میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں، سیکیورٹی سے صفائی تک بڑا پلان

فہرستِ مضامین

کراچی، 8 اگست 2026: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، صوبائی وزرا، اعلیٰ سول و پولیس حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد جلوسوں، مذہبی اجتماعات، سیکیورٹی، ٹریفک، صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور جلوسوں و مذہبی اجتماعات کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر محنت سعید غنی، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

مختلف مکاتب فکر، جن میں دیوبندی، اہل حدیث اور اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے علما بھی شامل تھے، نے اجلاس میں شرکت کی اور سیکیورٹی، ٹریفک، صفائی اور شہری سہولیات سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مختلف مکاتب فکر کے علما کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علما کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد میں ہے اور پیغامِ رسول اکرم ﷺ امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کا مقدس موقع عقیدت، احترام، امن اور مذہبی ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ منایا جائے۔

اجلاس کے دوران علما نے سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ نے علما کی تجاویز غور سے سنیں اور متعلقہ اداروں کو ان کے تحفظات ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول تک انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور سامنے آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں