کراچی: نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ کے بھتہ خور شکیل بادشاہ گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار

فہرستِ مضامین

کراچی: نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، پراپرٹی مالکان سے بھتہ لینے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور شکیل بادشاہ گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) / سی آئی اے نے کراچی میں لیاری گینگ کے بھتہ خور شکیل بادشاہ گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران انہوں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ایجنٹ بن کر مالکان کی تفصیلات حاصل کرتے اور غیر ملکی نمبروں سے بھتہ کے فون اور دھمکیاں دیتے تھے۔ گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ وصول کر چکا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر، شکیل اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ایس آئی یو میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں