ذرائع کے مطابق مطابق واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جہاں ایک نشے کے عادی شخص نے آگ لگا کر پڑوسی کے 4 بچوں کو جھلسا دیا جس کے نتیجے میں 13 سال کی لڑکی اور 2 سال کا بچہ دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے خود بھی گلے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بچوں نے نشئی کو چھیڑا تو اُس نے کپڑے کی گٹھڑی میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی اور بچوں پر پھینک دی۔
پولیس کے مطابق دو بچیاں اور دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سول اسپتال میں 2 بچے دم توڑ گئے۔