کراچی کی خطرناک فضائی آلودگی پر ایم کیو ایم کے رہنما طحہ احمد خان کا وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری اقدامات کا مطالبہ

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی پر فوری انتظامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کی فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے، جو لاکھوں شہریوں کی صحت کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

طحہ احمد خان نے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردہ خط میں کراچی اور سندھ بھر میں خراب ہوتی فضائی معیار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایئر گریڈینٹ کراچی میپ اور لنکڈ تھنگز اے آئی جیسے سائنسی بنیادوں پر قائم آزاد اداروں کے مستند ڈیٹا کا حوالہ دیا ہے۔

طحہ احمد خان نے نشاندہی کی کہ اس سطح کی آلودگی سے پھیپھڑوں کے امراض، دل کی بیماریاں اور اوسط عمر میں کمی جیسے خطرات لاحق ہوتے ہیں، اور سب سے زیادہ متاثر غریب اور کچی آبادیوں کے وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں پہلے ہی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں