کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور خانہ بدوشوں کا سامان جل گیا

فہرستِ مضامین

کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں،خانہ بدوشوں کا سامان اور موٹرسائیکلیں جل گئیں۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث درجنوں جھونپڑیاں اور خانہ بدوشوں کا سامان جل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر بجلی کی تاروں کے ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے مزید کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر فائٹرز نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آبادی تک آگ پھیلنے کے خطرے کے باعث مزید فائر ٹینڈر طلب کیے گئے۔ آگ سے کئی مویشی بھی جھلس گئے جبکہ کئی موٹرسائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں