کراچی یونیورسٹی گیٹ پر طلبہ کا احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

فہرستِ مضامین

کراچی: کراچی یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ کے سامنے طلبہ نے جامعہ کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین یونیورسٹی بسوں کی خستہ حالی اور حالیہ حادثے پر انتظامیہ سے جواب طلب کر رہے ہیں۔

احتجاج کی وجہ سے مین یونیورسٹی روڈ سے صفورہ جانے والا ٹریک بند کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹریفک کو سمامہ سے جوہر چورنگی کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ مظاہرے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بسیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں اور انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل لاپروائی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور جامعہ کی ٹرانسپورٹ سروس کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ احتجاج چند روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد شروع ہوا ہے، جب ایک طالبہ جامعہ کی پوائنٹ بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں