کریتی سینن کے رکشا بندھن اشتہار میں ایسا کیا تھا کہ صارفین بھڑک اٹھے؟

فہرستِ مضامین

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو رکشا بندھن کے ایک اشتہار میں کتے کو راکھی باندھنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کریتی سینن حال ہی میں رکشا بندھن کے ایک تشہیری مہم میں دکھائی دیں، جس میں انہوں نے آف وائٹ رنگ کا بریلیٹ اسٹائل بلاؤز، کیپ اور ڈریپڈ اسکرٹ پر مشتمل لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اشتہار سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ رکشا بندھن جیسے روایتی تہوار کی تشہیری مہم کے لیے اس نوعیت کا لباس کیوں منتخب کیا گیا۔

کتے کو راکھی باندھنے پر بھی اعتراض

اشتہار میں کریتی سینن کو ایک کتے کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کتے کے بھونکنے کے بعد اداکارہ اسے روایتی راکھی باندھتی نظر آتی ہیں۔

اس منظر پر بھی متعدد صارفین نے اعتراض کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

یوں اشتہار میں کریتی سینن کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ کتے کو راکھی باندھنے کا منظر بھی بحث کا موضوع بن گیا ہے، جس کے باعث تشہیری مہم سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں