کشمور کی تحصیل گہل پور کے کچے علاقے میں سندھ اور پنجاب کی سرحدی پٹی سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر گہل پور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحصیل اسپتال کشمور منتقل کر دیا۔
تلاشی کے دوران مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کی شناخت گوجرانوالہ، پنجاب کے رہائشی بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
گہل پور پولیس کے مطابق لاش پنجاب کی حدود سے برآمد ہوئی، جسے انسانی ہمدردی کے تحت کشمور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔