کراچی کے علاقے کورنگی میں انڈس چورنگی کے قریب خوفناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرار کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر کی ٹکر کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈمپر ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے۔