کپتان برقرار یا تبدیلی؟ سری لنکا سیریز سے پہلے اہم خبر

فہرستِ مضامین

سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے لیے احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر اسکواڈ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا امکان بھی موجود ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز میں شرکت کرنے والے قومی اسکواڈ کے ارکان کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں