کیئر اسٹارمر کی نشست پر کامیاب ہونے والی باحجاب ساگل عبدی ولی کون ہیں؟

فہرستِ مضامین

لندن: برطانیہ میں سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی کی باحجاب خاتون ساگل عبدی ولی کامیاب ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ ساگل عبدی ولی نے ضمنی انتخاب میں 12 ہزار 292 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ صومالیہ نژاد عبدی ولی نے کامیابی کے بعد کہا کہ اپنے حلقے کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے اور حلقے کے عوام امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہ پارلیمانی نشست سابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر نئے نمائندے کے انتخاب کے لیے ضمنی الیکشن کرایا گیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق گرین پارٹی کا امیدوار دوسرے، کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار تیسرے جبکہ ریفارم یوکے کا امیدوار چوتھے نمبر پر رہا۔

دوسری جانب ضمنی انتخاب میں گرین پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی سربراہ زیک پولانسکی کی قیادت بھی زیرِ بحث آگئی ہے اور ان کی قیادت کو ممکنہ چیلنج کا سامنا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ساگل عبدی ولی کی کامیابی کو برطانوی سیاست میں ایک اہم انتخابی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں