کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔
ذرائع کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دفتر کے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر متاثر ہوا اور وہاں موجود سامان بھی جل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔