گجرات: گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر کالج کی عمارت پر لگے ہوئے جھنڈے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر وزیراعلیٰ کی تصویر نمایاں طور پر نظر آ رہی تھی۔
ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جھنڈا مجاز اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر نصب کیا گیا، جو کہ غفلت اور بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔
شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد متنازعہ پرچم کو عمارت سے ہٹوا دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید انکوائری جاری ہے۔