گرفتار دہشتگرد انس رحمان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

فہرستِ مضامین

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان میں اصرار گلگتی اور معصوم رضا عرف عمران موٹا شامل ہیں۔ دہشتگرد انس رحمان بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دو نائن ایم ایم پستول اور دستی بم برآمد کیے ہیں۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایسے اور بھی عناصر شہر میں موجود ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفتیش میں مزید انکشافات ہوئے ہیں جن سے ملزمان کے اہداف معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ یہ گروہ پڑوسی ملک سے آپریٹ کر رہا ہے اور ان کے سہولت کاروں اور دہشتگردی کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ واردات یونیورسٹی روڈ پر ہوئی جہاں ان کشمیری کو قتل کیا گیا۔ ناگن چورنگی واقعے کے تانے بانے بھی اسی گروہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ عبد الرحمان کو کورنگی میں جبکہ انس کو یونیورسٹی روڈ پر قتل کیا گیا ہے۔ تاہم ناگن چورنگی والے واقعے میں یہ گروہ بظاہر ملوث نظر نہیں آ رہا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں