گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

فہرستِ مضامین

 گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا  کی کال پر مختلف ممالک میں احتجاج

گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان  کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

فلوٹیلا کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں  جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کےساتھ ملوث ہیں۔

گلوبل صمود فوٹیلا کی کال پر یونان، اٹلی ، ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ، مظاہرین نے صمود فوٹیلا کے گرفتار کارکنان کے حق میں نعرے بازی اور تمام امدادی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر تحویل میں لے لیا  جس کے بعد جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام کارکن محفوظ ہیں۔ حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں