گلگت بلتستان حکومت سازی میں تعاون پر بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے اظہارِ تشکر

فہرستِ مضامین

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا

ملاقات میں بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ بھی موجود تھے

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں