گورنر راج کی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: سہیل آفریدی

فہرستِ مضامین

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیبرپختونخوا میں قیامِ امن سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام، پولیس اور فوج نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ان کی تجویز کردہ پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جائے تو 100 دن میں خیبرپختونخوا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ بٹھا کر متفقہ پالیسی تشکیل دی جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ خیبرپختونخوا کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانا درست نہیں، امن کے لیے پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیاں دیے جانے کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برخلاف کوئی بھی اقدام قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں