ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

فہرستِ مضامین

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنی منفرد اداکاری اور اداؤں سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ بنیں، جنہیں خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔

سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکارائیں

آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے تحت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دنیا کی خوبصورت ترین ادکاراؤں میں چھٹی نمبر پر رکھا گیا ہے۔

دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی میں آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی پہلے، امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے دوسرے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت تیسرے، جنوبی کوریا کی نینسی مکڈونی چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

آئی ایم بی ڈی نے اپنی فہرست میں پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن کو رکھا ہے، جوکہ اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

ہانیہ عامر چھٹے نمبر پر کیوں ہیں؟

اسی فہرست میں ہانیہ عامر چھٹے نمبر پر ہیں، اگرچہ وہ خوبصورتی کے حوالے سے کرتی سنن سے پیچھے ہیں لیکن انہوں نے امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسی اداکاراؤں کو حسن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جاری کردہ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل (Hande Erçel) ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

فہرست میں نویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن جب کہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں