ہانیہ عامر نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

فہرستِ مضامین

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 20 ملین فالوورز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئی ہیں، جس سے ان کی مقبولیت اور اثر و رسوخ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔
یہ اضافہ نہ صرف ان کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا بھی عکاس ہے۔ اداکاری کے میدان میں بھی ہانیہ عامر مسلسل متحرک ہیں۔ حالیہ عرصے میں وہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ نئے پراجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہیں، جن میں رومانوی اور ہلکے پھلکے موضوعات پر مبنی ڈرامے شامل ہیں، جبکہ فلمی منصوبوں سے متعلق بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
ہانیہ عامر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر متحرک موجودگی، مداحوں کے ساتھ براہِ راست رابطے، اور وائرل مواد کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی ایک بڑی فین فالوئنگ رکھتی ہیں، اور اب باضابطہ طور پر ملک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن چکی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں