پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ تصاویر میں ان کے بائیں ہاتھ پر بنا عربی زبان کا منفرد ٹیٹو مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں زندگی سے متعلق ایک معنی خیز پیغام درج ہے۔
ہانیہ عامر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن اور منفرد انداز کے باعث بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ ان کے ملبوسات، زیورات، ہیئر اسٹائل اور ٹیٹو اکثر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
اداکارہ نے 2016 میں فلم ’جانان‘ سے شوبز کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے نمایاں مقام بنایا۔
ہانیہ عامر کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹو بھی ان کی شخصیت اور اسٹائل کا نمایاں حصہ ہیں، جن کی جھلک وہ اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دکھاتی ہیں۔
حالیہ تصاویر میں ان کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب عربی عبارت ’حب نفسك أولا‘ نمایاں ہے۔
اس عربی جملے کا مطلب ہے ’سب سے پہلے خود سے محبت کرو‘۔
یہ عبارت خود اعتمادی اور اپنی ذات کی قدر کرنے کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے، یعنی دوسروں سے محبت اور تعلق سے پہلے انسان کے لیے اپنی ذات کو سمجھنا اور اپنی قدر کرنا بھی ضروری ہے۔