بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ اس ذمہ داری کے ساتھ کئی سال کی یادیں، لمحات اور جذبات وابستہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ریویو میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہرمن پریت کور کے بعد سمرتی مندھانا کو بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ بی سی سی آئی کی جانب سے کیا جائے گا۔
ہرمن پریت کور نے کپتانی چھوڑنے کے باوجود بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہنے کا اعلان کیا ہے۔