ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم

فہرستِ مضامین

نیویارک: نیپال کے وزیراعظم بالِندرا شاہ عرف بالین شاہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی نظام اور جنگوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خطاب میں نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایسی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوئے جس کے ذمہ دار ہم نہیں تھے، اور پھر ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں۔

بالین شاہ نے عالمی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسا نظام بنا لیا ہے جہاں جنگی سازوسامان کی فراہمی کا نظام مؤثر ہے، جبکہ خوراک کی فراہمی کا نظام مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال صرف نیپال کی بدقسمتی نہیں بلکہ پورے خطے کو اس کے اثرات کا سامنا ہے۔

نیپالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، پاکستان اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک سے بھی پوچھا جائے تو وہاں سے اسی نوعیت کی صورتحال سامنے آئے گی۔

بالین شاہ کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی تعاون کے نظام میں بظاہر نظر آنے والی خامیوں سے کہیں زیادہ مسائل موجود ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں