خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور یاد دلایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن آج بھی قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے اور پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ یہ سفر میری والدہ نے شروع کیا تھا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیرِاعظم مجھے پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کرای