ہیڈن پنیٹیئر کی اچانک موت، آخری لمحات کے بارے میں کیا معلوم ہوا؟

فہرستِ مضامین

امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ٹی وی سیریز ’ہیروز‘ اور ’نیش وِل‘ میں اپنے نمایاں کرداروں کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں۔

ان کی موت کی تصدیق خاندان کی جانب سے ان کے نمائندے کے ذریعے کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ اتوار کو جنوبی کیرولائنا میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں، جہاں ایمرجنسی اہلکاروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ کارروائی یا مشتبہ حالات کے شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار ہے۔

’ہیروز‘ سے عالمی شہرت حاصل کی

ہیڈن پنیٹیئر نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، تاہم انہیں حقیقی عالمی شہرت 2006 میں شروع ہونے والی سپر ہیرو سیریز ’ہیروز‘ سے ملی، جس میں انہوں نے کلیئر بینیٹ کا کردار ادا کیا۔

بعد ازاں انہوں نے میوزیکل ڈرامہ سیریز ’نیش وِل‘ میں جولیٹ بارنز کا کردار ادا کیا، جس پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے دو مرتبہ نامزد کیا گیا۔

اداکارہ نے ’ریممبر دی ٹائٹنز‘، ’اسکریم‘ اور دیگر فلموں میں بھی کام کیا، جبکہ ان کا آخری فلمی کردار 2026 کی نفسیاتی تھرلر فلم ’سلیپ واکر‘ میں تھا۔

مداحوں میں سوگ

ہیڈن پنیٹیئر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ان کے والد نے ایک بیان میں بیٹی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی روشنی اور مضبوط شخصیت تھیں جنہوں نے اپنے جاننے والوں اور اسکرین پر انہیں دیکھنے والے لاکھوں افراد کو محبت اور خوشی دی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں