یمن میں سعودی فوج لڑ رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ سپورٹ کر رہے ہیں: خواجہ آصف

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف اس وقت براہِ راست جنگی کارروائیاں سعودی افواج کر رہی ہیں، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کی افواج سعودی عرب کو معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یمن میں حوثیوں نے بعض علاقوں سے پسپائی اختیار کی ہے جبکہ یمنی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج خطے میں موجود ہیں، تاہم یمن میں جاری جنگی کارروائیوں میں اس وقت سعودی فوج براہِ راست حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو جس نوعیت کی مدد درکار ہے، وہ فراہم کی جارہی ہے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کی افواج معاونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کی معاونت میں نگرانی اور معلوماتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ریاض میں ہونے والی حالیہ اجلاس کا بنیادی مقصد یمن میں جنگی کارروائیوں پر بات کرنا نہیں بلکہ مکہ دفاعی اتحاد کے تنظیمی اور عملی ڈھانچے کو حتمی شکل دینا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاعی تعاون کو فعال بنانے اور سعودی عرب میں مطلوبہ فوجی صلاحیتوں کی تیز رفتار تعیناتی پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں