عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ، چونکہ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ درخواست گزار کمپنی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی روڈ کی خراب حالت کے باعث کراچی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومتِ سندھ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس حکم کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر یعنی سات جولائی تک یونیورسٹی روڈ کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور یونیورسٹی روڈ پر عوامی و نجی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے حکومتِ سندھ اضافی فنڈز براہِ راست یا فنڈز کی ازسرِ نو تقسیم (ری اَپروپریشن) کے ذریعے مختص کر سکتی ہے۔