لکی مروت میں دھماکہ، 5 بچے جاں بحق، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگھ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک

فہرستِ مضامین

خیبرپختونخواہ  کے ضلع لکی مروت میں دھماکے سے پانچ بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوئی ہیں،  جبکہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگھ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

خیبرپختونخواہ  کے علائقے شیخ خیلہ میں بھی کل رات ایک مکان پر گولہ  گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

آرپی جی سیون گولہ ملا تھا

لکی مروت پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سربند گاؤں میں بچوں کو ایک آرپی جی سیون کا گولہ ملا تھا، جس سے وہ کھیل رہے تھے اور اس دوران دھماکہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں پانج بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان میں سے پانج زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی، جنہیں بنوں ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

جرگہ آئندہ کا لائحہ عمل دیگا

لکی مروت کے مقامی رہنما اور امن جرگہ کے  ممبر نصیر تراب خان نے سٹی ہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مروت قوم کے تمام رہنما اور قائدین اس گاؤں میں جاکر حالات کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگھ کا دھماکہ

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگھ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع کی تحصیل سوئی کے علائقے لنجو سغاری میں پیش آیا۔

لیویز فورس کے ایک اہلکار محمد اقبال نے بتایا کہ اس علائقے میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگھ نصب کی تھی، دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد نے اس سرنگھ کو نکالنے کی کوشش کی تھی، جس دوران  سرنگھ دھماکے سے پھٹ گئی اور دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز فورس کے اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت زاہد چاکرانی اور وشو چاکرانی جبکہ زخمی شخص کی شناخت سادا چاکرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں