ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان، سوریا یادیو قیادت کریں گے

فہرستِ مضامین

ممبئی (اسپورٹس نیوز ) بھارتی کرکیٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں سوریا کمار یادیو کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ایشا کپ بھارتی کرکیٹ بورڈ کی میزبانی کی تحت 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارت میں کھیلا جائیگا، جس طرح پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ پر شور شرابا شروع ہوا تھا، اس طرح بھارتی کرکیٹ ٹیم کے اعلان پر بھی آوازیں آ رہی ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق ایشیا کپ میں جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی قیادت کرینگے، ٹیسٹ ٹیم کی کپتان شبھمن گل کی نائب کپتان کے طور پر واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں سنجو سیمسن، جتیش شرما، رینکو سنگھ، ابھیشک شرما، شوم دوبے،  ھاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، تلک ورما شامل ہیں۔

بالرز میں ارشدیپ سنگھ، جسپرت بمراہ، ہرشت رانا، کلدیپ یادیو اور ورن چکربتی شامل ہیں، جبکہ شریاس اییر اور جیسوال کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

غدار بی سی سی آئی

جس طرح پاکستانی کرکیٹ بورڈ کو بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسی طرح بھارت میں بھی یشسوی جیسوال، محمد سراج اور شریاس اییر کو نظر انداز کرنے پر شور شرابا ہے۔

بھارت کے سابق کرکیٹرز اور شائقین کرکیٹ کی جانب سے بی سی سی آئی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے، پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار نہ کرنے پر بھارتی بورڈ کے خلاف سوشل میڈیا پر مھم بھی شروع ہوگئی ہے۔

برطانوی خابری ادارے بی بی سی کے مطابق صارفین نہ صرف سریاش اییر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر چراغ پا ہے بلکہ وہ انڈین ٹیم کے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے سخت خلاف ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں ایشیا کپ دیش دروہی بی سی سی آئی ٹرینڈ کر رہا ہے، وہیں سریاش اییر، جیسوال اور گوتم گمبھیر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

ایشا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا

ایشیا کپ میں بھارت، عمان، پاکستان اور متحدہ عرب امارت کی ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، بھارت اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیاں سنسنی خیز میچ 14 ستمبر کو اتوار کے دن دبئی انٹرنیشل کرکیٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیاں ہونے والے گذشتہ پانچ میچز میں سے بھارت نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے دو میچز میں بھارت کو شکست دی ہے۔

مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 13 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں بھارت کا پلڑہ بھاری ہے، بھارتی ٹیم 10 اور پاکستان نے تین میچز جیتے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں