میکے ( اسپورٹس نیوز ) جنوبی آفریقہ نے دوسرے ون ڈی میچ میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دیگر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی، یے اسٹریلیا کی اپنے ہوم گرائونڈ پر چوتھی شکست ہے۔
آسٹریلیا کے میکے کرکیٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلا کیا اور میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی آفریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی، اوپننگ بیٹسمین کپتان ایڈن مارکرم صفر اور ریان رکلٹن 8 رنز بناکر آئوٹ ہوہے، جس کے بعد میتھیو بریٹزکے 88 اور ٹرسٹن اسٹبس 74 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کو اچھا ٹوٹل فراہم کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، زیور بیرٹ لیٹ اور مارنس لبوشین نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 37.4 اوورز میں 193 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جوش انگلس نے 74 گیندوں پر 87 رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کر سکے۔
کیمرون گرین 35، کپتان مچل مارش 18، ایلکس کیری 13 اور ایرون ہارڈی نے دس رنز بنائے، اور کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکا۔
جنوبی آفریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 8 اوور میں 5 آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، نندرے برگراور سینورام متوسوامی نے 2-2 وکیٹس حاصل کیں۔
آسٹریلیا کو مسلسل 8 ون ڈی میچز میں شکست
کرکیٹ ویب سائیٹ کرف انفو کے مطابق جنوبی آفریقہ سے شکست کے بعد آسٹریلیا تین میچز کی سیریز 0-2 سے ہار چکا ہے،
2009 کے بعد آسٹریلیا نے پہلی بار مسلسل چار ایک روزہ میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہارے ہیں
ان میں سے چاروں میچوں میں آسٹریلوی ٹیم آل آؤٹ ہوئی، اور یہ پہلا موقع ہے کہ وہ لگاتار چار ہوم گرائونڈ ون ڈی میچز میں 200 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔
پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی آفریقہ کی جیت
جنوبی آفریقہ نے پہلے ون ڈی میچ میں آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دی تھی، کیشو مہاراج کی شاندار بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کمپتان ایڈم مارکرم، ٹمبا باووما اور میتھیو بریٹرز کی نصف سینچریز کی بدولت 8 وکٹوں پر 296 رنز بنائے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا تاہم 60 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کینگرز کے بلے باز جنوبی آفریقہ کے کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکے تھے۔
کیشو مہاراج نے 33 رنز کے عیوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، یے ان کی کیریئر بیسٹ بالنگ تھی۔