ممبئی ( شوبز نیوز ) جب ایک نوجوان ہنستا مسکراتا، ناچتا گاتا لڑکا گووندا ممبئی کی گلیوں سے نکل کر بالی ووڈ کا ہیرو بن جاتا ہے، اس کی فلمیں، اس کے ڈانس، اس کی ہنسی ہر دل میں جگہ بنا لیتی ہے۔
جیسے ہر انسان کی زندگی میں نیا موڑ آتا ہے، ویسے ہی اداکار گووندا کی زندگی میں بھی نیا موڑآیا، اس کی زندگی میں ایک سادہ مگر باوقار لڑکی سنیتا زندگی میں آتی ہے، اسی دوران دونوں کی ملاقات دوستی میں بدل جاتی ہے، دوستی محبت میں اور پہر وہ بندھن جو زندگی بھر کا ہوتا ہے۔
زندگی کے 38 سال کہیں ہنسی، کہیں خوشیاں، بچوں کی پرورش، کہیں شوہر کی شہرت اور کبھی جھگڑے کبھی محبت میں گذر گئے لیکن ایک دن اچانک ایسا کیا ہوا کے سب کچھ بدل گیا۔
ممبئی سے آنے والی خبروں نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے، رپورٹس کے مطابق گووندا کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر بدکاری، ظلم اور علیدگی کے الزامات لگار طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔
مزید چہ مگوئیان اس وقت شروع ہوئیں، جب سنیتا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے گووندا کا نام ہٹا دیا، جس سے مداحوں میں مزید الجھن پیدا ہوئی کہ آخرکار اس رشتے میں کا داڑ آئی۔
گووندا کسی پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا
بالی ووڈ اداکار گووندا کے قریبی ساتھی اور مینیجر ششی نے اس تمام معاملے پر رد عمل میں بھارتی اخبار ھندستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ ہر جوڑے میں جھگڑے ہوتے ہیں، میڈیا نے بات کو ضرورت سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔
ان کے مطابق اداکار گووندا ایسا انسان ہے جو کسی پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا، نہ ہی چیخ سکتا ہے، تو یے ظلم جیسے الزامات کہاں سے آگئے؟، مینیجر ششی کے مطابق انہوں نے گووندا کے ساتھ قریب سے کام کیا ہے، وہ ایسا انسان بلکل نہیں ہے، جیسی اب ان کی تصویر بنادی گئی ہے۔
ششی کا کہنا ہے کہ جیسے گووندا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ویسے ہی سونیتا بھی صرف ایک بار عدالت گئی تھیں، جب انہوں نے مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں، لیکن وہ عام میاں بیوی کی طرح انہیں حل کر لیتے ہیں اور اس وقت وہ دونوں اپنے بچوں پر توجہ دے رہے ہیں۔
بھارتی شوبر ویب سائیٹ بولی ووڈ شادیز کے مطابق جوڑے کے قریب ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ کئی بار گووندا اور سنیتا کے پرتشدد جھگڑوں کے گواہ رہ چکے ہیں۔
ایک شخص نے نام نہ بتانے کی شرط پر بولی ووڈ شادیز بتایا کہ ہاں، گووندا اور سنیتا کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں، بعض اوقات بہت شدید جھگڑے ہوئے، جن کا وہ چشم دید گواہ ہیں، مگر وہ کبھی بھی مکمل علیحدگی اختیار نہیں کریں گے۔
قریبی ذرائع کے مطابق بیوی سے ہر جھگڑے کے بعد گووندا کچھ دن کے لیے اپنے دوسرے بنگلے میں چلے جاتے ہیں اور حالات نارمل ہونے پر واپس آجاتے ہیں۔
طلاق کا مقدمہ
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے دسمبر 2024 میں بینڈرا فیملی کورٹ میں گووندا کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا۔ مقدمہ ہندو میرج ایکٹ 1955 کے تحت دائر کیا گیا، جس میں بدکاری، ظلم، اور علیحدگی کو بنیاد بنایا گیا۔
عدالت نے گوندہ کو 25 مئی 2025 کو طلب کیا تھا، اور جون 2025 سے دونوں کورٹ کے مقرر کردہ مشورہ رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنیتا باقاعدگی سے عدالت آ رہی ہیں، مگر گوندہ اکثر سماعتوں سے غیر حاضر رہتے ہیں۔
38 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد گوندہ اور سنیتا کے درمیان دوری، قانونی کارروائی، اور الزامات نے ان کے مداحوں کو حیرت اور اداسی میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگرچہ قریبی لوگ ان کی صلح کی امید رکھتے ہیں، لیکن موجودہ حالات کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں۔
گووندا اور سنیتا کی شادی
خیال رہے کہ گووندا ارجن آہوجا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں، جن میں ایک بیٹی ٹینا آہوجا اور ایک بیٹا یشوردن آہوجا شامل ہیں۔
گووندا کی عمر 60 سال کے قریب ہے اور ان کا شمار ماضی کے مقبول اور مصروف بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے، انہیں ڈانس اور کامیڈی فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل رہی۔