نشو بیگم نے چوتھی بار نکاح کے لیے بھارتی اداکارہ ریکھا کی شادی کی شرط رکھ دی

فہرستِ مضامین

کراچی(  ڈبلیو ٹی این شوبز نیوز ) پاکستان کی ماضی کی مشہور اداکارہ نشو بیگم نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی شادی کو بیوقوفی قرار دیا اور اعتراف کیا کہ وہ تین شادیاں کر چکی ہیں۔ انہون نے چوتھی شادی کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

نشو بیگم نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں بھی عورتوں کی 10-10 شادیاں ہو جاتی ہیں، وہاں طلاق کے بعد عورتیں دوبارہ شادیاں کر لیتی ہیں، لیکن ہمارے ملک میں نکاح کو ایک مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی بہت سی اداکاراؤں نے بڑی عمر میں شادیاں کی ہیں، جن میں بشریٰ انصاری، انجمن، اور ثمینہ احمد شامل ہیں۔

رشتوں کی آمد کبھی بند نہیں ہوئی

نشو بیگم نے بتایا کہ اُن کے لیے رشتوں کی آمد کبھی بند نہیں ہوئی، اور اب بھی کئی لوگوں نے اُن سے شادی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، میں کسی بھی وقت شادی کر سکتی ہوں۔ میرا بیٹا کہتا ہے، ‘اماں شادی ضرور کرو، بس کوئی بیوقوف نہ ہو۔’

ریکھا شادی کرے گی، تو میں بھی چوتھی شادی کروں گی

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ریکھا شادی کرے گی تو میں بھی چوتھی شادی کر لوں گی، نشو بیگم نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کی ہیں اور اگر چاہیں تو چوتھی بھی کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کسی بھی ملک میں مسئلہ نہیں ہونی چاہیے، ہر انسان کو اپنی زندگی کے فیصلے کا اختیار ہونا چاہیے۔۔

نشو بیگم کی شادیاں

نشو بیگم کی پہلی شادی امام ربانی سے ہوئی، جس سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔ یہ شادی صرف 11 ماہ قائم رہی۔ دوسری شادی مشہور شاعر تسلیم فاضلی سے ہوئی، جو بھارتی شاعر ندا فاضلی کے بھائی تھے۔ تسلیم فاضلی کا انتقال 32 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔اداکارہ کی تیسری شادی کی کاظم پاشا سے ہوئی، جو ان کی وفات تک برقرار رہی۔

نشو بیگم کون ہیں؟

نشو بیگم پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ ہیں، جنہوں نے تھیٹر سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ 13 اگست 1984 کو گجرات، پنجاب میں پیدا ہوئیں۔ وہ1970 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور جلد ہی بڑی فلموں میں نظر آنے لگیں۔

انہوں نے وحید مراد اور ندیم جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں “بہروپ”، “بازیگر”، “یار وِس پنجاب دے”، “ظالم تے مظلوم”، “نمک حرام”، “فول میری گلشن”، اور “نیلم” شامل ہیں۔ نشو بیگم نے اپنے شوہر تسلیم فاضلی کے لکھے ہوئے کئی گیت بھی فلموں میں گائے، جو بہت مقبول ہوئے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں