کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو غلام فرید (چھوٹو سبزوئی) مارا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکو کا تعلق سبزوئی گینگ سے تھا، وہ پولیس مقابلوں، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں نامزد تھا۔
ایس ایس پی کندھ کوٹ نے بتایا کہ 15 مددگار کی ٹیم سے ڈاکو کا دوران گشت مقابلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں بدنامہ زمانہ ڈاکو غلام فرید مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے خلاف کندھ کوٹ ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 20 سے زائد مقدمات دائر تھے۔ ڈاکو کے ساتھے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے، مزید بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے میں گذشتہ دو ماہ سے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، جہاں ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوے کیے گئے ہیں۔