دریائے سندھ میں سیلاب کے خدشے کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی: گمبٹ کے قریب متاثرین کی کشتی حادثے کا شکار، ’ہزاروں افراد مدد کے منتظر ہیں‘۔

فہرستِ مضامین

خیرپور ضلعے کے تحصیل گمبٹ کے کچے میں دریائے سندھ میں تغیانی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل ہونے والے خاندان کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تمام 7 افراد ڈوب گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ کھرل آباد کے رہائشیوں کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ کشتی میں سوار ہوکر کچے سے پکے کی منتقل ہو رہے تھے۔

کچے کے رہائشیوں نے بتایا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کچے سے پکے کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔ کھرل آباد کے رہائشی نقل مکانی کر رہے تھے کہ ان کی کشتی عمر پنھور گاؤں کے قریب الٹ گئی۔

کشتی میں دو بچے اور ایک عورت سمیت سات افراد سوار تھے، جنہیں وہاں موجود لوگوں نے دریائے کے پیٹ سے بچالیا، جبکہ تین موٹر سائیکلیں بھی دریا سے نکال کر متاثر خاندان کے حوالے کردی گئی ہیں۔

علاقہ مکین بتاتے ہیں کہ کشتی ڈوبنے سے متاثر خاندان کا اناج، کپڑے اور دیگر سامان تو ڈوب گیا لیکن حادثے کا شکار تمام افراد کو باحفاظت بچالیا گیا ہے۔

سرکار پر محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے کے الزامات

خیرپور ضعلے کے کچے سے تعلق رکھنے والے افراد کا الزام ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں، حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے ان کی مدد کے لیے ابھی نہیں پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ کچے میں اب بھی ہزاروں خاندان نقل مکانی کے لیے سرکار یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مدد کے منتظر ہیں، لیکن تاحال ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں