ملک کے مختلف شہروں میں 3 سے 7 اکتوبر کے دوران بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی، جب کہ بعض علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور اولے بھی برسنے کا امکان ہے، جس کے دوران وسیع پیمانے پر ہوا کے جھکڑ، بجلی کے طوفان اور اولے پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سلسلے کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔اس پیش گوئی کے پیش نظر پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں 5 سے 7 اکتوبر کے دوران دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا