غزہ : الجزیرہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کمی آ گئی ہے۔
وسطی غزہ کے علاقے دی البلح میں رپورٹنگ کرنے والے الجزیرہ کے رپورٹر ہانی محمود نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد حملوں میں کمی آئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ کے مطالبے کے مطابق اسرائیلی بمباری رک گئی ہے یا نہیں۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ جب ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں خطاب کرنے والے تھے، اور حماس نے ان کے 20 نکاتی منصوبے کے اہم نکات سے اصولی طور پر اتفاق کر لیا تھا، تو غزہ کی پٹی میں آدھی رات کے قریب غیر معمولی سکون دیکھا گیا۔
رپورٹرز کے مطابق غزہ کے شمالی حصے سے اب بھی دھواں اٹھ رہا ہے اور ہلکی فائرنگ اور اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی حرکت کی آوازیں واضح طور پر سنی جا سکتی ہیں۔