شکارپور:سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ،ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل کئی بار جعفر ایکسپریس کونشانہ بنایا جاچکا ہے۔