وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوٹ سلطان کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےآئی جی پولیس سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر لاڑکانہ کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو بھیج کر متاثرہ مسافروں کو بروقت امداد فراہم کی جائے ۔
اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھی ریلوے ٹریک پر دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔