پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی مبینہ گرفتاری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مقدمہ درج

فہرستِ مضامین

پشاور:پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر گرفتارکرلیا گیا جب وہ اپنی ساتھی حرا بابر ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایک عشائیے سے واپس آرہی تھیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سول آفیسر کالونی کے قریب پیش آیا، جہاں صنم جاوید کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید اپنی ساتھی حرا بابر ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایک ہوٹل سے واپس آرہی تھیں جب راستے میں ان کی گاڑی کو روکا گیا۔

تھانہ شرقی پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، جس میں نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید اپنی ساتھی حرا بابر ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایک ہوٹل سے واپس آرہی تھیں جب راستے میں ان کی گاڑی کو روکا گیا۔

ایف آئی آرمیں مدعی نے بتا یا کہ صنم جاوید نے مجھے عشائیے پر مدعو کیا تھا، ہم دونوں ہوٹل سے واپس آرہے تھے کہ اچانک کچھ افراد نے گاڑی روکی اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔‘

واضح رہے کہ  صنم جاوید کو نو مئی سے متعلق ایک مقدمے میں پانچ برس کی قید کی سزا سنائی گئی تاہم وہ تاحال گرفتار نہیں ہوئی تھیں۔ اس سے قبل صنم جاوید ایک لمبے عرصے تک نو مئی کے کئی مقدمات میں نامزد ہو کر جیل میں رہ چکی ہیں۔ انہیں سزا ہونے سے کچھ عرصہ قبل ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں