ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

فہرستِ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سبطین شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔ 

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹ سے لیڈ کرنے و الے میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ شہید میجر سبطین حیدر کا تعلق ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں