شہید بینظیر آباد پولیس مقابلہ , معصوم ہیر کا قاتل ہلاک

فہرستِ مضامین

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر پولیس ٹیم کی کارروائی ، معصوم بچی ہیر کا قاتل  پولیس مقابلے کےد وران ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے سکرنڈ تھانہ کی حدود میں دو روز قبل معصوم بچی ہیر کا قاتل ہلاک ہوگیا، جو بچی کے کان اور بازو کاٹ کر بے دردی سے قتل کر چکا تھا۔

تفصیلات  کے مطابق، دو روز قبل سکرنڈ کے علاقے میں ایک معصوم بچی، ہیر، کا بے رحمانہ قتل کیا گیا تھا، جس کے جسم سے کان اور بازو کاٹے گئے تھے۔ اس وحشیانہ قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے اور ٹیکنیکل جیو فینسنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ رساں کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے ملزم کی تلاش کے بعد اس کی شناخت کی اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔ تاہم ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور مقابلے کے دوران ملزم کو جہنم واصل کر دیا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی سفاک قاتل کو قانون کے شکنجے سے بچنے نہیں دیں گے۔ جو افراد پولیس کی کارروائی میں مزاحمت کرتے ہیں، ان کا یہی انجام ہوتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں