اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج نا کیا جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے بلکہ پہلے جرمانہ کیا جائے۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو طلب کیا۔ عدالت نے شہری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “پاکستان کو بنے 70 سال سے زائد ہوگئے اور لوگوں کو ابھی تک معلوم نہیں کہ لائسنس رکھنا ضروری ہے، تاہم اگر شہری کے پاس لائسنس کی کاپی موجود ہے تو مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے۔”
سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ اب تک لائسنس نہ رکھنے پر کسی شہری کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، جبکہ لائسنس کو نادرا سسٹم سے منسلک کر کے ڈیجیٹل کرنے پر کام جاری ہے۔
عدالت نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ایک بار وارننگ اور جرمانہ کیا جائے، بار بار خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ممکن ہے۔ چند روز پہلے ٹریفک پولیس اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس نا رکھنے والون کے خلاف ایف آئی آر داخل کرنے کا فیصلا کرتے ہوے پہلی اکتوبر کی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی تھی۔