پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید اتحاد اب ممکن نہیں رہا۔
صدر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی چوہدری یاسین کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے ۔ لہذا حکومت سازی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس جمعہ کے روز کراچی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کرینگے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت میں بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں ، حکومت سازی کی صورت میں چوہدری یاسین وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔