ہمیں موجودہ معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے سیلاب کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں، ارسا کو ختم کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں، حالیہ سیلاب میں کچے کے علاقے متاثر ہوئے، باقی تمام علاقے محفوظ رہے، بلاول بھٹو کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ عالمی برادری سے رابطہ کیا جانا چاہیے تھا.مرادعلی شاہ کا مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر خطاب
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(MAP) کے 25ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے، اس تقریب کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، آج ملک کی بہترین ذہانت یہاں موجود ہیں۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب اور پائیدار ترقی کے لیے انسانی سرمائے کو بہتر انداز میں استعمال میں لانا ہوگا، سسٹم کی کارکردگی میں مزید بہتر ی اور تیزی لانی ہوگی، انفرااسٹرکچرکی بحالی کے کلیدی شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مضبوط معیشت کے لیے بہترین انفرااسٹرکچر اور ہنر مند افراد درکار ہوتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میپ کے بہترین تربیتی عمل سے صوبے کو بےانتہا فائدہ پہنچ سکتاہے، جدید دنیا جس کاروباری امور کا تقاضا کرتی ہے، میپ اُس پر پورا اترتی ہے، ایسےکنونشن نیٹ ورکنگ،آئیڈیا جنریشن اورپالیسی سےمتعلق اہم کردار ادا کرتےہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم میں وسعت لارہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ نیٹ کو بڑھایا جاسکے، ساتھ کراچی کے پانی کی اہم ضرورت کو پورا کرنے جارہے ہیں، کےفور واٹر سپلائی اسکیم کو بروقت تکمیل تک پہنچائیں گے۔