ہالا کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

فہرستِ مضامین


ہالا:بھٹ شاہ اور موری کے درمیانی علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی افراد نے لاش دیکھ کر اطلاع دی، جس پر ہالا پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال ہالا منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش کچھ گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر بظاہر کسی تشدد کا نشان موجود نہیں، تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد اُسے اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اچانک لاش ملنے کے بعد عوام میں خوف اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی جلد از جلد مکمل چھان بین کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں