پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر عائشہ صدیقہ عالمی گائناکالوجی ادارے کی رکن منتخب

فہرستِ مضامین

کوئٹہ کی سینئر گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس (فیگو) کے انتخابات میں ٹرسٹی کے عہدے پر منتخب ہو گئی ہیں، جو پاکستان کی تاریخ میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ کو حال ہی میں طبی شعبے میں نمایاں خدمات پر فیگو ویمنز ایوارڈ 2025 سے بھی نوازا گیا ہے۔

فیگو دنیا بھر کی گائناکالوجی اور زچگی سے متعلق سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کی جنرل اسمبلی میں 142 ممالک کی 10 نمایاں شخصیات کو رکنیت دی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عائشہ صدیقہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر اور اسپتال کے شعبہ گائناکالوجی کی سابق سربراہ ہیں۔

اپنے اعزاز کے حوالے سے ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس کی جنرل اسمبلی کی رکنیت نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ بلوچستان اور پورے پاکستانی میڈیکل کمیونٹی کے لیے تاریخی اعزاز بھی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں