گھوٹکی: پھوڑ برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم، 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

فہرستِ مضامین

گھوٹکی کے قریب گاؤں سلیمان پھوڑ میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر پھوڑ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ تصادم کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں مائی رابعہ، مائی عائشہ پھوڑ، مائی حکیمان، میر محمد، علی حسن، علی گوہر اور اسد اللہ پھوڑ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں سکھر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع گھوٹکی اے سیکشن تھانے کو دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں