ٹنڈو میر علی کے نواحی علاقے گوٹھ کورکی حاجانی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زیر تعمیر دو منزلہ مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال برڑدی، شاہ محمد برڑدی اور ربنواز برڑدی کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں روشن برڑدی اور ملازم لاشاری شامل ہیں۔
تمام مزدور زیر تعمیر گھر میں کام کر رہے تھے جب اچانک چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ٹھری میرواہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
جب جاں بحق مزدوروں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں پہنچیں تو کہرام مچ گیا، اور علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔