مذہبی جماعت کا احتجاج: راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، بیشتر سڑکیں بحال

فہرستِ مضامین

راولپنڈی: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث بند ہونے والے راولپنڈی کے تعلیمی ادارے 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بیشتر رابطہ سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں، مری روڈ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ تاہم فیض آباد جانے والا راستہ اب بھی بند ہے، اور راولپنڈی و اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے

تجارتی مراکز کھل گئے، موبائل سروس بھی بحال

راولپنڈی کے مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز کھلنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ احتجاج کے باعث بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی دونوں شہروں میں بحال کر دی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے اور نائنتھ ایونیو سمیت اہم راستے اب کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ مذہبی جماعت کے ملک گیر احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ چند روز سے شدید ٹریفک مسائل، تعلیمی اداروں کی بندش اور مواصلاتی نظام کی معطلی کا سامنا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں