وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی (ف) کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست، انتخاب کو غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ

فہرستِ مضامین

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے رکن لطف الرحمٰن نے درخواست دائر کی، جس میں وزیر اعلیٰ، صوبائی حکومت، گورنر، اسمبلی اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی قانونی حیثیت نہیں بنتی۔ آئینی طور پر جب تک وزیر اعلیٰ کا عہدہ باقاعدہ خالی نہ ہو، نئے وزیر اعلیٰ کے لیے انتخاب نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر بھی آج ہی سماعت متوقع ہے، جس کے باعث معاملہ مزید قانونی پیچیدگی اختیار کر چکا ہے۔

سیاسی و قانونی ماہرین کی نظر اب عدالت کے فیصلے پر مرکوز ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں